24 جون 2015 - 04:29
اسرائیلی دہشتگرد گروہ داعش نے رمضان کے دوران کھانے پر 2شامی لڑکوں کو پھانسی دیدی

رمضان کے دوران کھانے پر دو شامی نوجوانوں کو غیر مسلم دہشتگرد گروہ (داعش) نے پھانسی دیدی۔/ جنگل کا قانون داعش کے قانون سے بہتر۔ داعش کا قانون غیر انسانی غیر اسلامی اور غیر فکری و منطقی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش نے شام کے شہر میادین کے صوبے دیر الزور میں دو نوجوانوں کو ہسبہ ہیڈکوارٹر کے قریب پھانسی دیدی، دونوں لڑکوں کی عمر 18 سال سے کم تھی۔

داعش نے رمضان المبارک کے دوران کھانے کے لئے دو لڑکوں کو مرکزی چوک پر پھانسی دی، عینی شاہدین کے مطابق دونوں لڑکوں کی لاشیں شام تک چوک پر لٹکتی رہی ، کسی کو بھی لاشوں کے پاس جانے کی اجازت نہیں تھی۔

۔۔۔۔۔

/169